لوگ شادی کے بعد موٹے کیوں ہو جاتے ہیں ۔۔؟
اس مدعے پر ہمارے معاشرے میں شعور نہ ہونے کے برابر ہے چناچہ اس بابت طرح طرح کی عجیب و غریب اور من گھڑت وجوہات مشہور ہیں ۔۔
چنانچہ اس تحریر میں ہم بعد از شادی موٹاپے کی حقیقی وجوہات پر بات کریں گے :
1-
شادی کے دنوں میں ہمارے ہاں انتہائی پرتکلف اور مرغن کھانے پکانے اور کھانے کا رواج ہے ۔
پھر ہنی مون یا متوسط طبقے کے افراد جو ہنی مون افورڈ نہیں کر سکتے وہ کچھ چھٹیاں لے کر گھر پے ہی ریلیکس کر لیتے ہیں شادی کے بعد دس پندرہ دن ۔
اور پھر پورے خاندان، برادری کی طرف سے نو بیاہتا جوڑے کی دعوتوں کا سلسلہ ۔
اس سارے عرصہ میں جو کہ ایک سے دو ماہ تک بھی محیط ہوسکتا ہے۔۔۔ دلہا دلہن کو انتہائی پرتکلف اور ہیوی ، چکنائی اور کاربز سے بھرپور کھانے کھانے کا اتفاق ہوتا ہے اور پھر ساتھ مٹھائی ،سوئٹ ڈشز کا الگ سے اہتمام یعنی چکنائی اور کاربز کے بعد ڈھیر ساری شوگر انٹیک بھی۔
ایک بالغ مرد کی یومیہ کیلوری ریکوائرمنٹ 2500 کیلوریز۔۔۔ جبکہ خواتین کے لیے 2000 کیلوریز ہیں ۔
جبکہ ان دنوں تو ایک وقت کے کھانے کی کیلوریز بھی دو ہزار کا ہندسہ چھو لیتی ہیں ۔۔۔ مٹھائی الگ !!
اور پھر اگلے 6 ماہ بھی کچھ ایسا ہی رحجان رہتا ہے کہ آج جی دلہن کے لیے خاص طور پر برگر، پیزا ، حلیم ، نہاری لارہے ہیں دلہا میاں ڈنر پر ۔۔۔ یا “آج ہم ڈنر باہر کریں گے”. وغیرہ ۔
چنانچہ اس کچھ عرصے میں اندھادھند پرتکلف غذائیں کھانا انسان کو باآسانی موٹاپے کی طرف لے جاتا ہے ۔
۔۔۔۔۔
2-
دوسری وجہ یہ ہے کہ اتنا عرصہ ایک تو انسان کی جسمانی مشقت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے مطلب کام سے بھی خلاصی ہوتی ہے ۔۔۔ اوپر سے اتنے دن واک، جاگنگ ، ورزش بھی شاید ہی کوئی کرتا ہو۔
تو گین کی ہوئی ایکسٹرا کیلوریز برن بھی نہیں ہو پاتیں۔
۔۔۔۔۔۔
3-
تیسری “ممکنہ” وجہ یہ ہے کہ انسان شادی کے عرصہ میں بہت خوشی کا وقت گزارتا ہے اور خوشی کے ہارمونز یعنی ڈوپامین، آکسیٹوسن کی زیادہ مقدار پیدا ہوتی ہے چنانچہ یہ خوشی کا ماحول اور سٹریس فری وقت گزارتا ہے ۔
یاد رہے سٹریس اور ڈیپریشن انسان کے نظامِ انہضام کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں اور خوشی و سکون اس میں مجموعی بہتری کا باعث بن سکتا ہے چنانچہ ایک ممکنہ وجہ یہ بھی ہے ۔
الغرض ۔۔۔ اس ایک دو ماہ میں کئی لوگ 8-10 کلو وزن بڑھا لیتے ہیں !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افواہ :
کیا جنسی تعلق انسان میں موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے ؟
نہیں ! جنس کیلوریز گین نہیں بلکہ کیلوریز برن کرنے کا باعث بنتا ہے .. ایک مرتبہ میں انسان 100 کیلوریز تک بھی برن کر سکتا ہے ۔
لہٰذا اسے شادی کے بعد موٹاپے کی وجہ قرار دینا درست نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تدارک :
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس مسئلے سے کیسے بچا جائے ؟ مطلب شادی چل رہی ہے اب ان دنوں ہم سلاد یا جوء کا دلیہ تو کھانے سے رہے ۔۔۔ یا کسی نے دعوت پر بلایا تو ہم اسے یہ تو کہہ نہیں سکتے کہ ہمیں دعوت پر ابلی ہوئی سبزیاں یا انڈے کی سفیدی پیش کی جائے ۔۔۔ تو پھر ہم اپنی کیلوریز کیسے مینج کریں اس عرصے کے دوران ؟
✓تو اس کا حل یہ ہے کہ کھانے کی مقدار کو کنٹرول کریں ۔۔۔ مطلب اس دوران پیٹ بھر کے کھانا مت کھائیں بلکہ روٹین سے کم مقدار میں کھائیں اگر آپ 2 روٹیاں یا ڈیڑھ پلیٹ چاول کھاتے ہیں تو اس دوران 1 روٹی یا ایک پلیٹ چاول پر آجائیں ۔۔۔ بالخصوص سویٹ ڈش کھانے کی مقدار دو چار چمچ تک محدود رکھیں ۔
اس طرح اندھادھند کیلوریز گین کو کم کیا جاسکتا ہے ۔
✓اور پھر یہ کہ شادی کے چند دن کے علاؤہ بعد کے دنوں میں روزانہ 15-20 منٹ واک، جاگنگ ، ورزش کے لیے ضرور نکالیں ۔
یاد رہے یہ آپ کی شادی ہے ۔۔۔ اس دوران اپنے معدے کو محاذِ جنگ نہ بنائیں کیونکہ ایک مرتبہ وزن بڑھ جائے تو اسے معمول پر لانے میں نہ صرف طویل عرصہ لگ سکتا ہے بلکہ موٹاپا ان گنت تکالیف اور امراض کا بھی باعث بن سکتا ہے !!