ٹاپِر ( Tapir)

ٹاپِر بر اعظم امریکا ،براذیل (ایمزون جنگل) سماٹرا اور مالیشیا میں پایا جانے والا ایک عجیب و غریب جانور ہے اس کا اوپر والا ہونٹ اور ناک آپ میں مل کر ایک سونڈھ بناتے ہیں جوکہ گھاس اور پتوں کو پکڑنے میں ان کی مدد کرتی ہے 

یہ سونڈ انہیں سونگنے میں بھی مدد کرتی ہے۔یہ جانور جنگلات پہاڑوں اور دلدلی علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔
ان کی عمر 30 سال تک ہوتی ہے ۔

ٹاپر گھوڑے اور گینڈے کا قریبی رشتہ دار ہے
یہ جانور ’’زندہ فوسل‘‘ بھی کہلاتا ہے۔ کیونکہ گزشتہ 35 ملین برس سے اس کی نسلیں مزید ارتقائی مراحل طے نہیں کرسکیں اور یہ ویسے کا ویسا ہی ہے جیسا یہ لاکھوں سال پہلے تھا۔

یہ سبزی خور جانور ہے جوکہ پتے گھاس اور پھل وغیرہ کھاتا ہے ۔۔
ٹائیگر ،ایناکونڈا جیگوار اور مگر مچھ ٹاپر کا شکار کر کے اسے کھا جاتے ہیں ۔خطرے کی صورت میں یہ کافی دیر تک خود کو پانی میں ڈبو کر چھوپا رہتا ہے ۔

یہ برازیل کا قومی جانور ہے اور وہاں اسے پہاڑی گائے بھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ پانی کے قریب رہنا پسند کرتا ہے اور پانی میں تیرنا اور نہانا اسے بہت پسند ہے۔ یہ گھنٹوں اپنی تھوتھنی پانی سے باہر نکالے پانی کے اندر سستاتا رہتا ہے۔

    ۔ 1996میں اس کو غیر محفوظ قرار دے کر اس کا شکار ممنوع کردیا گیا کیونکہ ان کی نسل کو معدومی کا خطرہ تھا۔

دنیا بھر میں ان کی 4 اقسام ہیں ۔

بیئرڈ ٹاپر، ماؤنٹین ٹاپر، ملائم ٹائپر، نشیبی ٹاپر

ان میں سے 3 اقسام مسکن کی تباہی اور شکار کی وجہ سے شدید خطرے کی زد میں ہیں ۔

مادہ میں حمل کا دورانیہ 13 ماہ ہوتا ہے ۔ایک مرتبہ میں صرف ایک ہی بچہ پیدا ہوتا ہے ۔جوکہ اپنی ماں کا دودھ پیتا ہے

ان کے بچے کے جسم پر سفید یا بھورے رنگ کی لائنیں یا دھبے ہوتے ہیں ۔۔جس کی وجہ سے بچے کا رنگ کسی تربوز کی طرح لگتا ہے۔ ۔۔شکاری جانور اسے تربوز سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں 
 پانچ ماہ بعد بچے کے جسم پر موجود دھبے اور لائنیں غائب ہو جاتی ہیں

 

admin

Read Previous

Some Ways of Making your Relationship More Stronger And More Special

Read Next

Hira Mani is Celebrating Her Birthday With Family And Friends

Leave a Reply

Your email address will not be published.