سپراؤٹس( قدرتی وٹامن سی کے کپسو ل )

"Lahore", سپراؤٹس

چین پوری دنیا میں سب سے زیادہ  سبزیاں کھانے والا ملک ہے۔ چینی جسیم اور لحیم شحیم نہیں ہوتے۔ بیماریوں کی شرح کسی بھی ملک سے کم اور اوسط عمر کسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔

چین کے لوگ کھانے میں سپراؤٹس کا استمال بہت زیادہ کرتے ہیں ۔ جس میں عام سبزیوں سے زیادہ مقدار میں قدرتی وٹامن سی پایا جاتا ہے۔

سبزیوں میں ایک کھائی جانے والی چیز مختلف دالوں کے سپراؤٹس بھی ہیں جو فوائد میں قدرتی طور پر دالوں سے دس گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ بنانا بہت اسان اور کھانا بہت مزیدار ہوتا ہے۔

ہاضمے کی درستگی، میٹابولیزم کی بڑھوتری، خون کی کمی کا خاتمہ، وزن میں کمی کا سبب، کولیسٹرول کا خاتمہ، آنتوں کے امراض کیلیئے شافی، سکن کی شادابی، بلڈ پریشر کا خاتمہ ، امراض چشم کا خاتمہ، قوت مدافعت میں اضافہ اور وٹامن سی کی وافر مقدار ملتی ہے۔

مونگ، سویابین اور مونگ پھلی کے سپراؤٹس زیادہ قابل ذکر مگر جو یا گندم کے سپراؤٹس زیادہ صحتمند ہوتے ہیں۔

بنانا بہت آسان: ڈیڑھ چمچ مونگ کو کسی بوتل میں پہلے چھ گھنٹے بھگو کر رکھیئے۔  پھر پانی گرا کر بوتل کو کھلے ڈھکن مگر نمی والا کپڑا اوپر ڈال کر اندھیرے میں رکھیئے۔ صبح شام ایک بار بوتل میں پانی ڈال کر ہلائیے اور پھر پانی گرا کر نمی میں اندھیری جگہ پر رہنے دیجیئے۔ تیسرے دن ڈیرھ چمچ مونگ 600 گرام سپراؤٹس میں تبدیل ہو جائیں گے۔ لیمون نمک مرچ کے اضافے کے ساتھ بطور سلاد، بطور ہلکی پکی ہوئی سبزی اور گوشت میں بطور سبزی ڈال کر لطف لیجیئے۔

مونگ پھلی کے سپراؤٹس پانچویں دن وٹامن سی کی انتہائی مقدار کے ساتھ صرف سپراؤٹس نہیں وٹامن سی کے کیپسول بن جاتے ہیں۔ یاد رہے یہ حیاتیاتی خوبی صرف مونگ پھلی کے سپڑاؤٹس میں ہوتی ہے مونگ پھلی میں نہیں۔

مونگ پھلی سپراؤٹس کیلیئے ایسی مونگ پھلیوں کا انتخاب کیجیئے جو صحیح سالم ہوں۔ چھ گھنٹے کیلیئے نیم گرم پانی میں بھگو کر رکھیئے اور باقی کے مراحل ویسے ہی جیسے مونگ ، سویابین کے سپراؤٹس کیلیئے ہیں۔

غیر ملکوں (مشرق بعید کے ملکوں میں) تو ہر گروسری مارٹ سے بنے بنائے سپراؤٹس یا ایسی مشینیں بآسانی ملتی ہیں جن سے سپراؤٹس بنائے جا سکتے ہیں۔ ان مشینوں میں پانی کی کی مسلسل فوار کا نظام ہوتا ہے بس۔ یا دو حصوں پر مشتمل ایسے ٹرے بھی ملتے ہیں جس کا اوپر والا چھلنی اور نیچے والا پرات ہوتا ہے۔ پانی خود بخود ڈرین ہو کر نیچے چلا جاتا ہے۔

 مزید پڑھیں

admin

Read Previous

3 Ways to water your plants when you’re far from home…

Read Next

موسمیاتی تبدیلی سے دنیا کی غذائی سپلائی کا ایک بڑا تباہ کن خطرہ

562 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published.