United Nations launches SDG 6 Global Acceleration Framework amid Water Crisis
ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایرانی فوجی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین طیارہ انسانی غلطی کی باعث مار گرایا گیا تھا – جس پر انہوں نے کہا کے ایران حادثے میں ہلاک ہونے والے لواحقین سے معذرت کرتا ہے ۔
ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے بھی اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اور کہا کے اس نا قابل معافی غلطی کرنے والوں کے خلاف سخت کانونی کاروائی کی جائے گی۔
ایرانی صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کے مسلاح آفواج کی کاروائی سے پتا چلا ہے کہ مزائل یوکرین کے طیارے پر غلطی سے داغا گیا تھا ۔
یہ حادثہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب امریکی ڈرون حملہ سے ایرانی کمانڈو قاسم سلیمانی کی ہلاکت ہوئی اس کے بعد ایران کی جانب سےعراق میں موجود امریکی اڈوں پرمزائل داغے گیے تھے۔
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے لواحقین سے معذرت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطہ میں امیریکہ کی جانب سے پیدا کیے جانے والے بحران کے باعث یہ حادثہ پیش آیا .