کاش کے ہم سب لائبریری میں پڑی کتابوں کی طرح ہوتے

کاش کے ہم سب لائبریری میں پڑی کتابوں کی طرح بن جائیں، یہ دنیا ایک لائبریری کی صورت اور ہم سب کتابوں کی، وہ کتابیں جو اپنے آپ میں مکمل سچا ہونے کے باوجود کسی دوسری کتاب کو جھوٹا نہیں کہتیں، وہ کتابیں جو اپنے آپ میں مکمل درست ہونے کے با وجود کسی دوسری کتاب کو غلط نہیں کہتیں، وہ کتابیں جن کے شب وروز ایک ساتھ گزر جاتے ہیں لیکن شدید اختلاف کے با وجود وہ آپس میں لڑتی نہیں ہیں، وہ کتابیں جو اپنے اس کردار سے لائبریری کو فساد سے دور کیئے ہوئے ہیں، وہ کتابیں جو ادنی درجے کی ہیں لیکن کبھی اپنے سے اعلی درجے کی کتاب سے حسد کرتے نہیں پائی گئیں، وہ کتابیں تو اعلی درجے کی ہیں لیکن کسی ادنی درجے کی کتاب کو حقارت سے دیکھتے نہیں پائی گئیں، کوئی بھی کتاب اپنے سے مختلف کتاب کو اپنے جیسا بننے پر مجبور نہیں کرتی، شاید وہ کتابیں جانتی ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی صحیح نہیں ہے، ہم میں سے کوئی بھی غلط نہیں ہے، ہم میں سے کوئی بھی ادنی نہیں ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی اعلی نہیں ہے، ہم اپنے آپ میں جیسے بھی ہیں، ہم فقط مختلف ہیں، فقط مختلف!

Lahore Times

Read Previous

RIZWAN NOOR Licensed Fitness Trainer

Read Next

ﮐﻮﮦ ﻧﻮﺭ ﮨﯿﺮﮮ ﮐﮯ ﺳﻔﺮ ﮐﯽ ﺩﻟﭽﺴﭗ ﺍﻭﺭ ﺣﯿﺮﺕ ﺍﻧﮕﯿﺰ ﮐﮩﺎﻧﯽ